ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران کا انتخاب :اسماعیل محتشم دوبارہ ناظم اعلیٰ اور قاضی نذیر احمد چیرمین منتخب

بھٹکل: تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران کا انتخاب :اسماعیل محتشم دوبارہ ناظم اعلیٰ اور قاضی نذیر احمد چیرمین منتخب

Fri, 05 Aug 2022 20:35:15    S.O. News Service

بھٹکل:5؍اگست(ایس اؤ نیوز)3اگست 2022ء بروز بدھ کی شام ویلفئیر اسلامک سوسائٹی ہال میں منعقدہ تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کی مجلس اعلیٰ کی  میٹنگ میں متفقہ طورپر اسماعیل محتشم صاحب کو دوبارناظم اعلیٰ اور اسکول  بورڈ چیرمن کے طورپر انجنئیر قاضی نذیر احمد کو منتخب کیاگیا ہے۔

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق سوسائٹی کے ذمہ داران نوجوانوں کو ترجیح دیتےہوئے ان کی صلاحیتوں سے استفادہ اور تجربے کے پیش نظر اہم عہدوں پر نوجوان ممبران کاتقرر عمل میں آیا ہے۔ مولوی ضیا ء الرحمن رکن الدین ندوی کو نائب ناظم اول ، سید ریان برماور کو نائب ناظم دوم ، مولوی سید قطب برماور ندوی کو اسکول بورڈ معاون چیرمن اور سید ضیاء لنکا کو محاسب جیسے اہم عہدوں پر فائز کرتےہوئے سوسائٹی نے نوجوانوں کو بہترین موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ملت کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بہتر استعمال کریں۔ اسی طرح جناب عبدالقادر باشاہ رکن الدین کو ناظم مالیات اور مولوی عزیز الرحمن رکن الدین ندوی کو خازن کی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے۔

WhatsApp_Image_2022-08-05_at_12_46_00_AM_(3).jpeg

سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے دوسرے ادارے الکوثر اسلامک گرلس کالج کے لئے جناب سید شکیل ایس ایم صاحب کو بورڈ کا چیرمین اور معاون کے طورپر سعداسلیم کو منتخب کیاگیا ہے۔ مولوی سید یاسر برماورندوی  کو سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

4اگست 2022ء کو نیو شمس اسکول میں منعقدہ عام اجلاس میں عہدیداران کے انتخاب کا اعلان کیا گیا اور سابق اسکول بورڈ چیرمن جناب قادر میراں پٹیل نے منتخب عہدیداران کو ڈائس پر دعوت دیتے ہوئے ان کا تعارف کرایا۔ نیو شمس اسکول کے پرنسپال لیاقت علی نے پاور پرزنٹیشن کے ذریعے اسکول کی کارکردگی اور آئندہ کے عزائم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ممبران کے درمیان ادارے کو مزید مستحکم کرنے اور معیاری تعلیم کے متعلق تبادلہ خیال ہوا، کئی مفید مشورے آئے اور مجلس عام کے اجلاس کو وقتاً فوقتاً منعقد کرتےہوئے ادارے کو متحرک رکھنے درخواست کی گئی ۔ ادارے کے سابقون الاولون کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی ۔

WhatsApp_Image_2022-08-05_at_8_10_31_PM.jpeg

صدرجلسہ اسماعیل محتشم نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ عہدیداران میں اورعام اجلاس میں نوجوان ممبران کی شرکت سے دلی مسرت ہورہی ہے، ان شاء اللہ ادارے ہمارے اسلاف کے خوابوں کے مطابق ترقی کے منازل طئےکرنے میں ان کا تعاون بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ اجلاس کی شروعات ادارے کے  سابق ناظم عبدالقادر باشاہ رکن الدین کی تذکیر سے ہوا تو مولانا ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی کے کلمات تشکر و دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔


Share: